پاکستان میں 95 فیصد خواتین جاہل ہیں، ساحل عدیم کے متنازع بیان پر ہنگامہ

پاکستان میں 95 فیصد خواتین جاہل ہیں، ساحل عدیم کے متنازع بیان پر ہنگامہ

انفوئنسر نے یہ گفتگو نیشنل ٹی وی کے ایک پروگرام میں کی جس کے بعد سے تنازع کھڑا ہوگیا ہے
پاکستان میں 95 فیصد خواتین جاہل ہیں، ساحل عدیم کے متنازع بیان پر ہنگامہ

ویب ڈیسک

|

29 Jun 2024

انفلوئنسر اور مذہبی اسکالر کا دعویٰ کرنے والے ساحل عدیم کو خواتین کو جاہل کہنا مہنگا  پڑ گیا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں خواتین اور انسانی حقوق پر گفتگو کے حوالے سے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور ساحل عدیم کو مدعو کیا گیا۔

شو کے دوران ساحل نے عوام سے کہا کہ وہ پاکستانی مردوں اور عورتوں کے درمیان بنیادی معلومات پر تحقیق کریں اور دونوں کی معلومات لے کر مشاہدہ کریں تو معلوم ہوگا کہ 100 میں سے 25 آدمی پڑھے لکھے ضرور ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ خواتین کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے  اور آپ کو 100 میں سے 95 فیصد خواتین ناخواندہ (کم تعلیم یافتہ یا جاہل) ملیں گی،

اس پر میزبان عائشہ جہانزیب نے ساحل کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔ جیسے ہی ساحل بیان کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے اُن کے بیان اور خیالات کی مذمت کرتے ہوئے خواتین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

 

x.com

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!