100 سالہ کلینڈر، جس میں عید کی درست پیشگوئی کی گئی ہے!

100 سالہ کلینڈر، جس میں عید کی درست پیشگوئی کی گئی ہے!

اس کلینڈر میں 1981 سے 2024 تک کی گئی پیشگوئیوں کے عین مطابق پاکستان میں عید ہوئی ہے
100 سالہ کلینڈر، جس میں عید کی درست پیشگوئی کی گئی ہے!

ویب ڈیسک

|

20 Mar 2025

سوشل میڈیا پر ایک 100 سالہ قمری کیلنڈر وائرل ہو رہا ہے جس میں عید الفطر کی تاریخوں کی درست پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس کلینڈ میں 1981ء سے گزشتہ سال یعنی 2024 تک پاکستان میں عید الفطر کی تاریخوں کی درست پیشگوئی کی گئی ہے۔

"پاکستان اور ہندوستان میں عید الفطر 1401 ہجری سے 1500 ہجری تک کب ہوگی؟" کے عنوان سے یہ کلینڈر آن لائن گردش کر رہا ہے۔

کلینڈر کے مطابق، اس سال عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔ یہ کلینڈر 1981 سے 2072 تک کے سو سالہ عرصے کا احاطہ کرتا ہے جس میں تقریبا ہر سال عید الفطر کی درست پیش گوئی کی گئی ہے۔

درستگی کا ریکارڈ

اس کلینڈر کی خاص بات یہ ہے کہ 1981 سے 2025 تک پاکستان میں عید الفطر کی گئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں جبکہ 2071 تک کا اس میں ریکارڈ ہے۔

اب تک کی درست پیشگوئیوں کی وجہ سے شہری اس کلینڈر پر یقین کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تین روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تعطیلات پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی۔ تاہم، صوبائی حکومتیں ابھی تک اپنی تعطیلات کا شیڈول جاری نہیں کر سکی ہیں۔  

اُدھر مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ (اتوار) کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں شوال کا چاند دیکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔  

یہ 100 سالہ کیلنڈر اپنی درستگی کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اور عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے اس کی پیشگوئیاں انتہائی معتبر سمجھی جا رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!