قومی دن پر چار دن کی لمبی چھٹیاں

قومی دن پر چار دن کی لمبی چھٹیاں

حکومت نے دو روزہ عام تعطلی کا اعلان کیا ہے
قومی دن پر چار دن کی لمبی چھٹیاں

ویب ڈیسک

|

18 Nov 2025

متحدہ عرب امارات میں یکم اور 2 دسمبر کو قومی دن بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منانے کی تیاریاں جاری ہیں، اور حکومت نے اس موقع پر دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پیر اور منگل کو ہونے والی چھٹیوں کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات بھی شامل ہوجائیں گی، جس سے شہریوں کو لگاتار چار دن کا آرام میسر آئے گا۔

وزارتِ تعلیم نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یکم اور 2 دسمبر کو تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایک قانون کے تحت، اگر قومی یا سرکاری تعطیلات ویک اینڈ کے قریب آجائیں تو انہیں اس طرح ترتیب دیا جاتا ہے کہ عوام کو مسلسل چھٹیوں کا فائدہ مل سکے۔

اس سال بھی وہی ضابطہ استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ایک طویل تعطیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!