17 hours ago
سامعہ حجاب اور حسن زاہد کی منگنی کی تصاویر، پیسوں کی تفصیلات عدالت میں پیش

ویب ڈیسک
|
7 Sep 2025
اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں کے کیس کے مرکزی ملزم حسن زاہد نے عدالت میں اہم شواہد پیش کردیے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں مرکزی ملزم حسن زاہد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
حسن زاہد کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم نے استغاثہ کی درخواست پر ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کر دی۔
استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو پہلے دو دن کا ریمانڈ دیا گیا تھا لیکن پانچ دن بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ دفاع نے مزید کہا کہ عدالت پہلے کے ریمانڈ آرڈر کا جائزہ لے سکتی ہے۔
کارروائی کے دوران حسن زاہد کے وکیل نے ملزم اور سامعہ حجاب کے درمیان مالی لین دین کی ہسٹری پیش کی۔
سامیہ حجاب کے والدین کا ایک ویڈیو بیان بھی عدالت میں جمع کرایا گیا۔
دفاعی وکیل نے دعویٰ کیا کہ سامعہ حجاب اور حسن زاہد کی پہلے ہی منگنی ہو چکی تھی، جس کے ثبوت کے طور پر ان کی منگنی کی تصاویر پیش کی گئیں۔
استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے 45,000 روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ تاہم، اس کی گاڑی اور اسلحہ ابھی تک ضبط نہیں کیا گیا تھا، جبکہ اس کے ساتھیوں کو ابھی گرفتار کرنا تھا۔
استغاثہ نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید آٹھ دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔
ملزم کے وکیل نے کہاکہ حسن زاہد کو ایک کیس میں ضمانت مل گئی تھی لیکن اسے فوری طور پر دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جب زاہد نے سامعہ حجاب سے پیسے واپس مانگے تو اسے جعلی رسیدیں دی گئیں۔
سماعت ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم کی عدالت میں ہوئی۔ پولیس نے تصدیق کی کہ حسن زاہد کے خلاف کیس اسلام آباد کے شالیمار پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔
Comments
0 comment