’ٹک ٹاک پر ہزاروں لڑکیاں ادائیں دکھا کر پیسہ کمارہی ہیں، مرد وصول کرے تو شور مچاتی ہیں‘

’ٹک ٹاک پر ہزاروں لڑکیاں ادائیں دکھا کر پیسہ کمارہی ہیں، مرد وصول کرے تو شور مچاتی ہیں‘

یہ ٹک ٹاکرز ننگی ہوکر پیسہ کماتی ہیں، مرد ایسے ہی خرچ نہیں کرتا اُس کا مقصد ہوتا ہے، والدہ زید علی
’ٹک ٹاک پر ہزاروں لڑکیاں ادائیں دکھا کر پیسہ کمارہی ہیں، مرد وصول کرے تو شور مچاتی ہیں‘

ویب ڈیسک

|

6 Sep 2025

لاہور: مشہور یوٹیوبر زید علی کی والدہ، ناہید نور  نے حال ہی میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں ناہید نے سامعہ کے ان دعووں کو سختی سے تنقید کا نشانہ بنایا، جن میں سامعہ نے خود کو اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنے کا ذکر کیا تھا۔

ناہید نور نے اس مسئلے کو صرف ایک فرد تک محدود نہیں رکھا بلکہ یہ دلیل دی کہ بہت سی نوجوان لڑکیاں ٹک ٹاک پر بتدریج زیادہ بولڈ ہوتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لڑکیاں لائیو سیشنز کے ذریعے مردوں کی توجہ حاصل کرتی ہیں اور ان سے مہنگے تحائف وصول کرتی ہیں۔

ان کا الزام تھا کہ یہ مالی لین دین مشکوک ہے اور اس سے کمائی گئی رقم صحیح نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو مرد ان خواتین پر بڑی رقم خرچ کرتے ہیں، وہ اس کے بدلے کچھ حاصل کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

ناہید کا کہنا تھا کہ دونوں فریق اس حقیقت سے واقف ہیں، لیکن وصول کنندگان عوامی طور پر خود کو معصوم ظاہر کرتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!