پی ٹی آئی کی 24 نومبر دھرنے کے حوالے سے تیاریاں جاری
پی ٹی آئی کے بانی نے 24نومبر کو حتمی دھرنے کی کال دی ہے جس کی کامیابی کیلیے بشری بی بی بھی متحرک ہیں
Webdesk
|
19 Nov 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی کال پر 24 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی بھرپور پاور شو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت کے بعد جہاں وزیراعلیٰ دھرنے کے حوالے سے متحرک ہیں وہیں بشریٰ بی بی نے بھی پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہاؤس میں پڑاؤ ڈالا ہوا ہے۔
بشریٰ بی بی نے اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کو اہم ہدایات جاری کیں اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہدایات عمران خان کی جانب سے ہیں۔
بشری بی بی نے رکن قومی اسمبلی کے ذمہ 10 ہزار، صوبائی رکن کے ذمہ 5 ہزار جبکہ ٹک ہولڈرز اور رہنماؤں کو بھی 5، 5 ہزار لوگ دھرنے کیلیے لانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یوٹیوبرز، عالمی میڈیا کے صحافیوں اور دیگر کو ساتھ رکھا جائے، فوٹیج بناکر شئیر کی جائیں اور انٹرنیٹ بندش کی صورت میں متبادل انتظام بھی کیا جائے۔
Comments
0 comment