بھارت نے بغیر اطلاع کے 8 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں بڑے سیلاب کا خدشہ

بھارت نے بغیر اطلاع کے 8 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں بڑے سیلاب کا خدشہ

بھارت نے سلال ڈیم کے اسپیل ویز بغیر اطلاع کے کھولے ہیں
بھارت نے بغیر اطلاع کے 8 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں بڑے سیلاب کا خدشہ

Webdesk

|

31 Aug 2025

بھارت نے دریائے چناب میں ایک بار پھر سیلابی پانی چھوڑ دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر بنے سلّال ڈیم کے اسپل وے گیٹس کھول دیے ہیں جس سے 8 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا چھوڑا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پانی اگلے دو دنوں میں ہیڈ مرالہ پہنچنے کی توقع ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے اور پانی چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔ پانی چھوڑنے کے بعد دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پربڑے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پاکستان پہنچے گا واضح رہے کہ بھارت نے چند روز قبل بھی 9 لاکھ کیوسک کا سلابی ریلا چھوڑا تھا۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے تین بڑے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب سے پہلے ہی صورتحال سنگین ہے جس کے سبب ہزاروں دیہات زیر آب ہیں۔

سیلاب سے سیکڑوں مویشی ہلاک اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ مختلف حادثات میں 38 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد لاہور کے علاقے شاہدرہ سے متصل علاقوں اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہوا جس سے کافی مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!