5 hours ago
کراچی میں گھر کے باہر سے 4 سالہ بچی اغوا، والدین کو تاوان کی کال موصول

ویب ڈیسک
|
29 Aug 2025
کراچی میں چار سالہ بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کی رہائی کیلیے اہل خانہ کو تاوان کی کال موصول ہوئی ہے۔
مائرہ نامی یہ بچی 25 اگست کو شام 7 بجے کے قریب ہجرت کالونی کی گلی نمبر 32، سیکٹر ڈی 2 میں اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی۔
بچی کے والد، اسرار، نے پولیس کو بتایا کہ مقامی لوگوں کی مدد سے تلاش کرنے کے باوجود بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نامعلوم افراد نے ان کی بیٹی کو اغوا کر لیا ہے۔
والد کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 364-A کے تحت نقدمہ درج کر کے تحقیقات AVCC کو منتقل کر دی گئیں ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کالے ہیلمٹ میں اس گلی میں مشکوک انداز میں گھومتا ہوا نظر آیا جہاں مائرہ کھیل رہی تھی۔ مائرہ کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ایک شخص کو مائرہ کو لے جاتے ہوئے دیکھا۔ اس نے اسے روکنے کی کوشش کی اور اس کے پیچھے بھاگی، لیکن وہ فرار ہو گیا۔
اسرار نے مزید بتایا کہ انہیں اپنی بیٹی کی رہائی کے لیے 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک کال موصول ہوئی۔ تاہم، پولیس کی تفتیش سے پتا چلا کہ یہ نمبر جعلی تھا اور اس سے قبل بھی اسی طرح کی بھتہ خوری کی کوششوں میں استعمال کیا جا چکا تھا۔
اہل خانہ کو تاوان کی کال موصول ہونے کے بعد پولیس نے اپنی تفتیش شروع کی، جس میں مائرہ کے والد کو پیسے لے کر لیاری آنے کا کہا گیا۔ تاہم، جب وہ وہاں پہنچے تو اغوا کاروں نے ان سے دوبارہ رابطہ نہیں کیا اور ان کا نمبر بند ہو گیا تھا۔
اسی دوران، پولیس کو شبہ ہے کہ اغوا کار خاندان کا کوئی جاننے والا ہو س
کتا ہے۔
Comments
0 comment