کراچی میں پولیس اہلکار کا خاتون پر سرعام تشدد، ہیڈکانسٹیبل معطل

کراچی میں پولیس اہلکار کا خاتون پر سرعام تشدد، ہیڈکانسٹیبل معطل

ایس ایس پی نے ڈائیلاگ پاکستان کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
کراچی میں پولیس اہلکار کا خاتون پر سرعام تشدد، ہیڈکانسٹیبل معطل

Webdesk

|

1 Sep 2025

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون پر تشدد کے واقعے پر ایس ایس پی نے نوٹس لے کر ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس صبا ایونیو 26 ویں اسٹریٹ کے قریب دو مرد پولیس اہلکاروں نے سڑک پر خاتون کو سر عام تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

وائرل ویڈیو پر ایس ایس پی مہروز علی نے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل کو فوری معطل کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کے مطابق، اس واقعے میں ملوث ہیڈ کانسٹیبل نعیم کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے اس معاملے کی شفاف انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔

پولیس نے واضح کیا ہے کہ فورس میں نظم و ضبط اور شہریوں کے ساتھ احترام کا رویہ رکھنا محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ واقعہ صبا ایونیو پر پیش آیا جہاں ایک نشے میں دھت خاتون سڑک کے بیچوں بیچ ہنگامہ آرائی کر رہی تھی، جس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی۔

اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی ایک گشتی وین موقع پر پہنچی تاکہ خاتون کو سڑک سے ہٹایا جا سکے۔

اس دوران خاتون اور کانسٹیبل نعیم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ پولیس اہلکار نے بعد میں خاتون کو زبردستی سڑک سے ہٹایا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر پولیس حکام نے فوری کارروائی کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!