3 hours ago
دھرنا جاری ہے اور اس کو ختم کرنے کا اعلان عمران خان کریں گے، وزیراعلی گنڈا پور
Webdesk
|
27 Nov 2024
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان نے اس دھرنے کی کال دی تھی اور اُن کے اعلان تک دھرنا جاری رہے گا۔
مانسہرہ سرکٹ ہاؤس میں عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے آغاز پر وزیراعلیٰ نے دھرنے کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہائی کیلیے پُرامن تحریک چلائی تھی، ہم قانون کی بالادستی، آئین کے تحفظ اور حقیقی آزادی و جمہوریت کی بحالی کیلیے متحرک ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے خلاف فسطائیت کی گئی اور ظلم کیا گیا، ہم پر پرچے کاٹے گئے، ظلم کیا گیا، مینڈیٹ چھینا گیا، ہمارے بانی، لیڈران اور کارکنا ن کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا گیا۔ کل جو اسلام آباد میں ظلم ہوا اُس کی دنیا کی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن رہ کر اپنے مطالبات کی بات کررہے ہیں۔ ہم جہاں جلسے کیلیے جائیں اجازت نہیں ملتی، جب ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا تو پھر ہم نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تاکہ بیانیہ دیں۔
گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں پُرامن جلسے کا اعلان کیا ، ہم کل ڈی چوک سے آگے نہیں بڑھتے، دھرنا جاری ہے، اس کی کال عمران خان نے دی تھی، دھرنا ایک تحریک ہے۔یہ ضروری نہیں کہ دھرنے کےاندر عوام ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکا پر فائرنگ کی گئی اور ایسی بدترین فسطائیت کی گئی جو سیاسی تاریخ میں آج تک نہیں ہوئی،دہرنااس وقت تک جاری رہےگاجب تک کال اپ نہیں کرونگا، دھرنےو ختم کرنے کا اختیار صرف عمران خان کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہزاروں کارکنان کل متاثر ہوئے جبکہ شہادتیں بھی ہوئیں ہیں۔ ہم پرامن طریقے سے جارہے تھے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، یہ دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری رہےگی، دھرنے میں شامل ہوکر پی ٹی آئی کارکنوں نے ثابت کیا ہے ،اگر ہم پر تشدد نہ ہوتا تو وہ بھی جواب نہیں دیتے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کل میرے اور بشریٰ بی بی پر حملہ ہوا اور ہمیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی مگر ہم وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے، حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ پھر انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
Comments
0 comment