پی ٹی آئی احتجاج، حکومت کا رات 12 بجے سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند کرنے کا فیصلہ
موبائل فون سروس چلے گی تاہم وائی فائی انٹرنیٹ بھی بند ہوگا، ذرائع
ویب ڈیسک
|
23 Nov 2024
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس کو ملک بھر میں بند کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی بندش کے بعد وائی فائی سے بھی انٹرنیٹ نہیں چلے گا تاہم موبائل فون سروس بحال رہے گی۔
حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ بہت سوچ بچار کے بعد کیا گیا ہے تاہم حالات کو دیکھتے ہوئے موبائل سگنل کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments
0 comment