پی ٹی آئی احتجاج سے قبل اسلام آباد پہنچنے والے 300 کارکنان گرفتار، خواتین بھی شامل
پولیس نے گرفتار کارکنان کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا
ویب ڈیسک
|
23 Nov 2024
وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے دھرنے سے قبل پہنچنے والی خواتین سمیت 300 سے زائد کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔
اسلام آباد کے مختلف تھانوں کی حدود سے 300 سے زائد کارکنان اب تک گرفتار کیے گئے ہیں جن کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے کارکنان میں خواتین کارکنان بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے،قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
Comments
0 comment