ایران میں رجیم چینج کے خواہش مند نیتن یاہو کی حکومت خطرے میں پڑ گئی

ویب ڈیسک
|
25 Jun 2025
ایران میں رجیم چینج کا خواب اسرائیل کو الٹا پڑ گیا ہے اور اب حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ایران سے جنگ کے بعد سیز فائر کرنے اور اپنے اہداف کو حاصل نہ کرنے کے بعد عزرائیل میں عوام نے نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔
ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے ائی ہے کہ اسرائیلیوں کی کثیر تعداد اب اس بات کی خواہش مند ہے کہ نتن یاہو اقتدار چھوڑ کر کسی اور کے حوالے کرے کیونکہ ان کی وجہ سے دنیا بھر میں یہودی صہیونی اور اسرائیل غیر محفوظ اور تنہا ہوتا جا رہا ہے۔
اسرائیلیوں کا اسرائیلیوں کا ماننا ہے کہ نیتن یاہو کی وجہ سے وہ مسائل کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ عالمی سطح پر تیزی سے تنہائی کی طرف جا رہے ہیں پہلے جو ہمدردیاں انہیں حاصل تھیں اب نیت یاہو کی جارحت اور کاروائیوں کی وجہ سے وہ دنیا سے حاصل نہیں ہو پا رہی اور نہ ہی انہیں کسی قسم کا کوئی ریلیف دینے کو تیار ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب سمیت دیگر علاقوں میں عوام نے یاہو کے خلاف مظاہرے کیے جبکہ ملک میں ہونے والے حالی سروے میں 56 فیصد عوام نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ اب حکومت کو ختم کر کے الیکشنز کی طرف جانا چاہیے یا پھر یاہو کی جگہ کسی اور کو وزیراعظم آنا چاہیے۔
اس کو اسان الفاظ میں سمجھا جائے تو یوں کہا جا سکتا ہے کہ اسرائیل کے عوام اب خود سے ریجیم چینج چاہتے ہیں اور وہ امن کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے ایک نئے پر عمل ترقی پسند وزیراعظم کو لانا چاہتے ہیں۔
سیاسی و دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران میں ریجیم چینج کی خواہش اور اقدامات اسرائیل کو لے ڈوبے ہیں اور اب یہو کی سیٹ خطرے میں ہے جبکہ انہیں مستقبل میں دوبارہ وزارت عظمی نہ ملنے کے امکانات بہت زیادہ حد تک بڑھ گئے ہیں یعنی کہ نیتن یاہو اب سیاسی تنہائی کا شکار ہوچکے ہیں۔
Comments
0 comment