30 روپے کے تنازع پر پھل فروش کے تشدد سے دو نوجوان بھائی جاں بحق

30 روپے کے تنازع پر پھل فروش کے تشدد سے دو نوجوان بھائی جاں بحق

چھوٹا بھائی وقار موع پر جبکہ بڑا بھائی راشد اتوار کو انتقال کرگیا
30 روپے کے تنازع پر پھل فروش کے تشدد سے دو نوجوان بھائی جاں بحق

ویب ڈیسک

|

25 Aug 2025

رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر پھل فروش کے تشدد سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

رائیونڈ میں پھل کی قیمت پر 30 روپے کے معمولی تنازع پر پھل فروشوں کے ہاتھوں شدید تشدد کا نشانہ بننے والے دو بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ 

رپورٹس کے مطابق، چھوٹا بھائی وقار واقعے کے فوراً بعد جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ بڑا بھائی راشد اتوار کو علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

یہ دلخراش واقعہ دو روز قبل پیش آیا جب پھل کی قیمت پر بحث مباحثہ ایک وحشیانہ حملے میں تبدیل ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وقار اور راشد شدید زخمی اور خون میں لت پت پڑے ہیں، جبکہ حملہ آور انہیں لاٹھیوں سے مسلسل مارتے رہے اور تماشائی خاموش رہے۔

پولیس حکام کے مطابق، تنازع پھل کی قیمت پر شروع ہوا لیکن جلد ہی یہ مہلک تشدد میں بدل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بتایا گیا کہ پھل فروش نے قیمت پر جھگڑے کے بعد اپنے دوستوں کو بلایا اور دونوں بھائیوں پر اس وقت تک تشدد کیا جب تک وہ مکمل طور پر بے ہوش اور شدید زخمی نہ ہوگئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!