ہیضے سے158 افراد ہلاک

ہیضے سے158 افراد ہلاک

آر ایس ایف نے ماہ مئی سے اسے بھی محاصرے میں لے رکھا ہے
ہیضے سے158 افراد ہلاک

Webdesk

|

24 Aug 2025

خرطوم : سوڈان کے شہر دارفور میں ماہ مئی کے اواخر سے اب تک ہیضے کی پھوٹی ہوئی وبا کی وجہ سے 158 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دو سال کے عرصے کے لگ بھگ پہنچ چکی خانہ جنگی میں دارفور میںریپڈ سپورٹ فورسکا زیادہ تر حصے پر قبضہ ہو چکا ہے مگر اس بڑے شہر کے جنگ زدہ لوگ بنیادی اشیائے ضروریہ حتی کہ جان بچانے والی ادویات سے بھی محروم ہیں۔

اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت اور دوسرے امدادی ادارے کہہ رہے ہیں کہ زیر محاصرہ علاقے میں امدادی سامان کی منتقلی کی جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اس شہر کا جو حصہ ابھی سوڈان کی فوج کے کنٹرول میں ہے وہ شہر کا شمالی حصہ ہے۔

تاہم آر ایس ایف نے ماہ مئی سے اسے بھی محاصرے میں لے رکھا ہے۔ اس عرصے میں دار فور میں ہیضے کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!