علیمہ خان کا خود پر ہونے والے حملے پر ردعمل

علیمہ خان کا خود پر ہونے والے حملے پر ردعمل

دونوں خواتین کو پولیس نے حراست میں لے لیا
علیمہ خان کا خود پر ہونے والے حملے پر ردعمل

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2025

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے خود پر ہونے والے حوالے انڈوں کے حملے پر ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  علیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر دو خواتین نے انڈوں سے اُس وقت حملہ کیا جب وہ پریس کانفرنس میں مصروف تھیں۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں فکر نہیں ہم پر کوئی حملہ کرے، ہمیں پتہ ہے یہ سب بھی ہوگا۔ 

علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے بارے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں۔جس پر بانی نے کہا کانوں میں ان کے مسئلہ تھا وہ کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں ہے آنکھوں میں تکلیف کے بارے بھی انہوں نے کہا ڈاکٹرز نے دوائی تجویز کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی نے سیلاب کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا کہا سب کو مل کر سیلاب زدگان کی مدد میں حصہ ڈالنا چاہیے۔  بانی نے افغان فیملیز کی زبردستی بے دخلی پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانی ہمارے بھائی ہیں وہاں زلزلہ بھی آیا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق بانی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وزیرستان آپریشن بند ہونا چاہیے اس دوران علمیہ پر ہجوم میں سے کسی نے ان پر انڈا پھینک دیا۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ انڈہ پھیکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین خیبرپختونخوا سے احتجاج کیلیے پنڈی آئیں اور اپنی بات کا جواب نہ ملنے پر انڈا پھینکا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!