عمران خان کو فتنہ کہنے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے درخواست دائر

عمران خان کو فتنہ کہنے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے درخواست دائر

درخواست بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی وساطت سے دائر کی گئی ہے
عمران خان کو فتنہ کہنے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے درخواست دائر

ویب ڈیسک

|

25 Aug 2025

بانی پی ٹی آئی کو فتنہ کہنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ اندراج کیلیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات نہ دینے اور ان کی بہنوں کی ملاقات نہ کرائے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب، جیل اور پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سی پی او راولپنڈی کو ارسال کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل تابش فاروق کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل میں عمران خان کو قواعد کے مطابق سہولیات میسر نہیں ہیں، اور انہیں ڈاکٹروں سے بھی نہیں ملنے دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور جیل حکام ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر کے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی تقاریر میں عمران خان کو 'فتنہ' قرار دے چکی ہیں۔

وکیل نے الزام لگایا کہ اے ایس پی اور دیگر پولیس افسران عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی کو ملاقات کے لیے آنے پر جیل سے دور ناکوں پر روک لیتے ہیں، ہراساں کرتے ہیں اور انہیں اغوا کر کے سنسان جگہوں پر چھوڑ دیتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!