عمران اسماعیل پی ٹی آئی میں دوبارہ آنے کے خواہش مند
میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ دباؤ میں کیا تھا، سابق گورنر سندھ
ویب ڈیسک
|
19 Feb 2024
عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ میرے دل سے نہیں بلکہ دباؤ میں کیا تھا۔
سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ہنگاموں کے بعد ان کی سابقہ جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے کا فیصلہ "ان کے دل سے نہیں تھا" اور انہوں نے دباؤ میں آکر فیصلہ کیا۔
پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ میرے دل سے نہیں تھا، مجھے پارٹی نہیں چھوڑنی چاہیے تھی اور جو کچھ بھی غلط تھا اسے ٹھیک کرنے پر کام کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ 'میں ریٹائرڈ ہرٹ ہوں، لیکن ریٹائرڈ نہیں، میں دوبارہ سیاست میں آ سکتا ہوں'۔
Comments
0 comment