آئی ایس آئی کے نئے چیف کے نام کا اعلان
آرمی چیف نے تعیناتی کی منظوری دے دی
Webdesk
|
23 Sep 2024
آرمی چیف نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے چیف کی تعیناتی کا حکم جاری کردیا جس کے بعد آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا، وہ اپنی ذمہ داریاں 30 ستمبر کو سنبھالیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک جی ایچ کیو میں ایڈجوائنٹ جنرل کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ بلوچستان انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں ڈیوٹی انجام دے چکے ہیں۔
Comments
0 comment