ڈی آئی خان، فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک

Webdesk
|
24 Sep 2025
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد واصل جہنم کردیئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔
بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں13 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہیکہ ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج دسمبر 2023میں درابن خودکش دھماکیکی سہولت کاری میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ خوارج سرکاری افسران، معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں شامل رہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
Comments
0 comment