افغان قونصل جنرل کی ہٹ دھرمی، قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے
ویب ڈیسک
|
17 Sep 2024
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی دعوت رحمت العالمین کانفرنس میں شرکت کرنے والے افغان قونصلیٹ جنرل نے سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی اور بدتہذیبی کی ہے۔
پشاور میں منعقد رحمت العالمین کانفرنس میں افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں نے وزیراعلی کی دعوت پر شرکت کی اور افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے۔
انہوں نے سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑائیں اور ڈھٹائی کے ساتھ قونصل جنرل، اُن کے ساتھی اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔
مبصرین نے کہا کہ قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر نے اعلان کیا ہے کہ اسکو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں ، یہ غیر معمولی واقع ہے اور سفارتی اداب کے بالکل برخلاف ہے، کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شخص کو ناپسندیدہ شخص قرار دیکر پاکستان سے بھیجا جائے۔
Comments
0 comment