حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

3 Sep 2025

ملک بھر میں 6 ستمبر بروز ہفتہ عید میلاد النبی ﷺ کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

یہ عام تعطیل وزیراعظم کی منظوری سے دی گئی ہے اور اس کا اطلاق پورے پاکستان پر ہوگا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!