کچے کے ڈاکوؤں نے ایف بی آر افسر کو اغوا کرلیا، 1 کروڑ تاوان طلب

کچے کے ڈاکوؤں نے ایف بی آر افسر کو اغوا کرلیا، 1 کروڑ تاوان طلب

مغوی رحمت اللہ خان گریڈ 18 کے افسر ہیں جو 12 اپریل کو گھر سے گئے تھے، ایف آئی آر
کچے کے ڈاکوؤں نے ایف بی آر افسر کو اغوا کرلیا، 1 کروڑ تاوان طلب

ویب ڈیسک

|

17 Apr 2024

وفاقی بورڈ آف ریونیو کے گریڈ 18 کے ان لینڈ ریونیو سروس آفسر کو کچے کے ڈاکوؤں نے ہنی ٹریپ کے بعد اغوا کرلیا۔

کچے کے ڈاکوؤں نے ایف بی آر افسر رحمت اللہ خان کو اغوا کرنے کے بعد اہل خانہ سے رابطہ کیا اور اُن کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے کا تاوان مانگا ہے۔

اہل خانہ نے اس صورت حال میں ایف بی آر افسر کے اغوا کی ایف آئی آر کروائی۔ جو مغوی کے سالے محمد شفیق کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ رحمت اللہ خان ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں تعینات ہیں جنہیں 12 اپریل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے نامعلوم افراد نے اغوا کیا جبکہ وہ اُسی روز گھر سے دوستوں سے ملاقات کا کہہ کر روانہ ہوئے تھے۔

پولیس نے مغوی کے سالے کی درخواست پر 15 اپریل کو ایف آئی آر درج کرلی۔ 

اہل خانہ نے بتایا کہ انہیں سندھی زبان بولنے والے ایک شخص کی طرف سے 10 ملین تاوان کے لیے کال موصول ہوئی ہے۔ اغوا کاروں نے بتایا کہ رحمت اللہ خان کچے کے علاقے میں ان کی تحویل میں ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!