خضدار دھماکے کی ہولناکیاں 'ایک باپ نے سارے بچے بچے کھو دیے، زخمیوں کی آنتیں پھٹ گئیں، ایک نابینا ہوگیا، باقیوں کی ہڈیاں ٹوٹیں'

ویب ڈیسک
|
22 May 2025
خضدار اسکول بس دھماکے کی ہولناکی: "بچوں کے پیر پھٹ گئے، ایک باپ کے تمام بچے چل بسے
کوئٹہ ڈویژن کے کمشنر محمد حمزہ شفقت نے خضدار میں اسکول بس دھماکے کے بعد کے مناظر کو اپنے ایکس (ٹویٹر) پر شیئر کیا، جہاں انہوں نے زخمی بچوں کا ہسپتال میں دورہ کیا۔
انہوں نے دھماکے کی ہولناکی بیان کرتے ہوئے لکھا کہ "کچھ بچوں کے پیر کُچل گئے/فریکچر ہو گئے کیونکہ بس کی چھت اڑ گئی اور دھماکے کے جھٹکے نے بچوں کو سیٹوں سے اُڑا کر کئی فٹ اونچا پھینک دیا، جس کے بعد وہ بس یا زمین سے ٹکرا گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بچے کی آنکھیں بھی ضائع ہو گئیں، وہ عمر بھر کے لیے نابینا ہو گیا۔ دھماکے کے ٹکڑے جسم میں پیوست ہو گئے، تلیاں پھٹ گئیں۔ میں اس سے بدتر کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔"
شفقت نے بتایا کہ جہاں بچے صدمے سے گزر رہے تھے، وہیں ہسپتال کا عملہ بھی اس "وحشیانہ حملے" کی ہولناکی سے سکتے میں تھا۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ "یہ گزشتہ ایک سال میں بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والا 25 واں حملہ ہے۔
دھماکے کا واقعہ
خضدار میں ایک اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہوئے، جبکہ کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی انتظامیہ اور رضاکار تنظیمیں متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔
بھارتی دخل اندازی کے شواہد
حالیہ مہینوں میں بلوچستان میں بھارتی زیرِ سرپرست دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی حکام نے بارہا بھارت پر سرحد پار سے عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کا پردہ فاش کیا ہے۔
Comments
0 comment