کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے بعد ڈی آر اوز بھی میدان میں آگئے
ویب ڈیسک
|
18 Feb 2024
کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو ڈی آر اوز نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن انتخابی قواعد اور الیکشن ایکٹ کے تحت شفاف ہوئے ہیں۔
نئے تعینات ہونے والے کمشنر راولپنڈی سیف انور چٹھہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرس میں راولپنڈی کے پانچوں اضلاع کے ڈی او او راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈی او او چکوال قرہ العین، اٹک سے راؤ عاطف و دیگر شریک ہوئے۔
راولپنڈی کے نئے کمشنر سیف انور جھپہ نے کہا کہ ڈی آر او جہلم کیپٹن سمیع بھی ساتھ ہیں، میں نے کمشنر پنڈی کا چارج سنبھالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کمشنر کا کوآرڈینیشن کے علاوہ کوئی کردار نہیں ہے۔
سیف انور جھپہ نے کہا کہ الیکشن 2024 شفاف انتخابات ہوئے، سابق کمشنر کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
ڈی آر او راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ ہم نے الیکشن شفاف کرائے ہیں، ہم تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں اور تمام الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ڈی آر او اٹک راؤ عاطف کا کہنا تھا کہ ہم نے اٹک میں الیکشن شفاف کرائے ہیں، ہمارے اوپر کوئی دباو نہیں تھا۔
ڈی آر او جہلم کیپٹن سمیع نے کہا کہ ڈی آر او جہلم کی حیثیت سے سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتا ہوں، ہمارے اوپر کوئی دباو نہیں تھا، جہلم میں تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر شفاف انتخابات کرائے ہیں۔
ڈی آر او چکوال قراۃ العین نے بھی الزامات کی تردید کی اور کہا کہ ہم نے الیکشن ایکٹ اور الیکشن رولز کے تحت پولنگ کرائی ہے، ہم نے چکوال میں تمام انتخابات حلف کی پاسداری کرتے ہوئے کرائے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی مکمل چھان بین کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔
ڈی آر او تلہ گنگ خاور بشیر کا کہنا تھا کہ ہم نے تلہ گنگ میں انتخابات صاف و شفاف کرائے ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق کمشنر کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
ڈی آر او چکوال کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کرائیں ہیں، ہم نے چکوال میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر تمام انتخابات حلف کی پاسداری پر کراتے ہیں۔
Comments
0 comment