کراچی حیدرآباد کے درمیان نیا موٹروے بنانے کا فیصلہ

کراچی حیدرآباد کے درمیان نیا موٹروے بنانے کا فیصلہ

نیشنل ہائی وے اتھارٹی موٹروے کی تعمیر کرے گی۔
کراچی حیدرآباد کے درمیان نیا موٹروے بنانے کا فیصلہ

Webdesk

|

3 Sep 2025

 کراچی : وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نیا موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوا جس میں ایم 6 موٹروے کی تعمیر اور ایم 10 موٹروے پر بات چیت کی گئی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد تا سکھر ایم 6 موٹروے کافی عرصے سے نظر انداز کیا جا رہا ہے، اب وفاقی حکومت نے ایم 6 حیدرآباد سکھر سیکشن کی منظوری دی ہے جس پر شکر گزار ہیں۔

اس پر علیم خان نے کہا کہ ایم 6 موٹروے حیدرآباد سکھر سیکشن 363 بلین روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی موٹروے کی تعمیر کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ موٹروے کو 4 سیکشن میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں نوشہرو فیروز تا رانی پور، رانی پور تا سکھر، حیدرآباد تا ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم تا نواب شاہ شامل ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ایم 6 پر جلد کام شروع کیا جائے تاکہ عوام اور پورٹ ٹریفک کو سہولت ہو۔ملاقات میں طے ہوا کہ ایم 6 موٹروے پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔

اس دوران بریفنگ دی گئی کہ ایم 10 کراچی تا حیدرآباد نئے موٹروے کا منصوبہ ہے جو 168 کلومیٹر طویل ہوگا، نیا ایم 10 موٹروے 6 رویہ اور 10 انٹر چینج پر مشتمل ہوگا، اس کے دو حصے ہوں گے نئے موٹروے کے سروے پر کام شروع ہو چکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!