کراچی میں بارش اور اربن فلڈنگ کا خطرہ

ویب ڈیسک
|
5 Sep 2025
اسلام آباد: محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے 7 سے 10 ستمبر تک سندھ میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کراچی سمیت دیگر شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق، بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں موجود کم دباؤ کا سسٹم 6 ستمبر تک راجستھان اور پھر سندھ کے کچھ حصوں میں پہنچنے کا امکان ہے۔
اس کے زیرِ اثر، سندھ اور مشرقی پنجاب میں مون سون کی طاقتور ہوائیں داخل ہوں گی۔
موسمی صورتحال کے پیش نظر، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بے نظیر آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جامشورو، دادو، کشمور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی اور کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، بلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارشوں سے کراچی، میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول اور حیدرآباد کے نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔
Comments
0 comment