کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم

کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم

کراچی میں کل رات تک پھوہار اور ہلکی بارش وقفے وقفے سے ہوگی، محکمہ موسمیات
کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم

ویب ڈیسک

|

1 Mar 2024

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں تیز بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم نکل گیا ہے تاہم ہفتے کو بھی ہلکی بارش اور پھوار ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر میں درمیانی اورتیزبارشوں کے سبب بننے والے مغربی سسٹم کا کافی بڑا حصہ نکل گیا، بارش کا سسٹم بتدریج مشرقی کی جانب منتقل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج رات گئے تک شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اورپھوارہوسکتی ہے، ہفتے کوکراچی میں مطلع صاف رہنے اوربارش کا امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بارش کے عقب میں موجود سرد ہواؤں کے اثرات آج رات سے شہرپرنمودارہوسکتے ہیں، جس کے باعث درجہ حرارت میں دو سے تین سینیٹی گریڈ درجہ حرارت کم اور خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

کراچی میں جمعے کی صبح سے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ گڈاپ میں اولے بھی برسے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں ہونے والی بارش کے ملی میٹرمیں اعدادوشمار جاری کردیے۔ جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل(شاہراہ فیصل) پر14ملی میٹرریکارڈ ہوئی جبکہ کیماڑی میں 13 ملی میٹر،ناظم آباد 12.5ملی میٹر،سرجانی ٹاون 12.4ملی میٹر،سعدی ٹاون 12ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

اسی طرح اورنگی ٹاؤن میں 9.7 ملی میٹر، ڈی ایچ اے 9.5 ملی میٹر، گڈاپ ٹاؤن 7.9ملی میٹر، پی اے ایف بیس مسرور(ماڑی پور)اورقائد آباد7.5ملی میٹر،گلشن حدیداوراولڈ ائیرپورٹ پر7 میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

جناح ٹرمینل 6.4ملی میٹر،کورنگی 6.3ملی میٹر،ملیر6 ملی میٹراوریونیورسٹی روڈ پر5.7ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!