کراچی میں آئندہ کئی روز تک گرمی بڑھے گی
شہر میں آئینہ کئی روز تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا
ویب ڈیسک
|
21 Sep 2024
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ کئی روز تک گرمی بڑھے گی اور اس دوران درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرجائے گا۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ کئی روز تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ اس دوران درجہ حرارت 36 ڈگری کو بھی پار کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ 26 ستمبر سے مون سون ہوائیں دیہی سندھ کے اضلاع پر اثر انداز ہوسکتی ہیں مگر کراچی میں یہ سسٹم داخل ہوگا اور نہ ہی بارش کے کوئی اثرات ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہا اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.6 سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد رہا۔
Comments
0 comment