خیبر پختونخوا میں 31 اگست تک فلڈ ایمرجنسی کا اعلان

9 hours ago

خیبر پختونخوا میں 31 اگست تک فلڈ ایمرجنسی کا اعلان

خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ ایمرجنسی کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں 31 اگست تک فلڈ ایمرجنسی کا اعلان

ویب ڈیسک

|

16 Aug 2025

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں 31 اگست تک فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ یہ فیصلہ موسمی صورتحال اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

محکمہ ریلیف، بحالی اور آباد کاری نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس ایمرجنسی کے تحت صوبے کے متعدد اضلاع شامل ہیں، جن میں سوات، بونیر، تورغر، بٹگرام، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، لوئر اور اپر دیر شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ان تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

ایمرجنسی کے نفاذ کا مقصد سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنا اور متاثرہ آبادی کی بروقت مدد کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کو مقامی سطح پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کو تیز کرنے اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، ضروری اشیاء کی فراہمی، طبی امداد اور دیگر ہنگامی سروسز بھی فراہم کی جائیں گی۔

محکمہ ریلیف نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر مقامی انتظامیہ کو دیں۔ یہ ایمرجنسی سیلاب کی صورتحال معمول پر آنے تک نافذ رہے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!