31 مارچ تک تمام اسکول بند رہیں گے، فیصلہ ہوگیا

31 مارچ تک تمام اسکول بند رہیں گے، فیصلہ ہوگیا

کالج اور یونیورسٹیوں میں کلاسز آن لائن جاری رہیں گی۔
31  مارچ تک تمام اسکول بند رہیں گے، فیصلہ ہوگیا

Webdesk

|

10 Mar 2026

کراچی: سندھ حکومت نے 16 مارچ سے 31  مارچ تک تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام مشرق وسطی میں جاری جنگ کی صورتحال اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے بعد پنجاب کے بعد سندھ میں بھی تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کیے جا رہے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ اسکول بند ہونے کے باوجود امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، جبکہ کالج اور یونیورسٹیوں میں کلاسز آن لائن جاری رہیں گی۔

دوسری جانب، وزیراعلی سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ کابینہ نے اسکولوں کے لیے ڈیجیٹل نگرانی کے نظام کی منظوری دے دی ہے۔

اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ریڈریس سسٹم کے تحت موبائل ایپ اور ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے طلبا کی حاضری اور داخلوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا، جس سے غیرحاضری اور ڈراپ آٹ کی شرح کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ نیا نظام ایک سال کے اندر سندھ کے تمام اسکولوں میں نافذ کردیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!