فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں واضح اضافہ ریکارڈ
10گرام سونا 5 ہزار 316 روپے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 587 روپے کا ہوگیا۔
Webdesk
|
10 Mar 2026
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونا 5 ہزار 316 روپے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 587 روپے کا ہوگیا۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 62 ڈالرز اضافے سے 5168 فی اونس ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 460 روپے بڑھ کر 9 ہزار 354 روپے ہوگئی۔
Comments
0 comment