18 hours ago
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی زندگی کی بہادری کے قصہ، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک
|
5 Jul 2025
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے مگر آج ہم اُن کے بارے میں چند دلچسپ بتایں اور ایک ویڈیو آپ کے سامنے شیئر کررہے ہیں۔
کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بے مثال بہادری، غیر متزلزل عزم اور سچی حب الوطنی کی علامت کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشانِ حیدر کی 26 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔
5 جولائی 1999 کو، کیپٹن شیر خان نے سیاچن کی دشوار گزار چوٹیوں پر دشمن افواج کو بہادری سے پسپا کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔
ان کی بے مثال ہمت آنے والی نسلوں کو مسلسل متاثر کر رہی ہے اور بے لوث خدمت کی ایک روشن مثال بنی ہوئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام میں کہا کہ "فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، چیف آف آرمی سٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف ایئر سٹاف، چیف آف نیول اسٹاف، اور پاکستان کی مسلح افواج کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشانِ حیدر، کو ان کی 26 ویں شہادت کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں۔"
کرنل کیپٹن شیر خان کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا تھا جن کی بہادری اور جرأت کی تعریف ازلی دشمن بھارت نے بھی کی۔
کارگل جنگ کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان نے بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اُسے شکست سے دوچار کیا اور شہادت کا جام پی کر ہمیشہ کیلیے امر ہوگئے۔
انہوں کارگل کا شیر بھی کہا جاتا ہے اور اس بات کا اعتراف بھارت نے بھی کیا۔
شہادت کے بعد ضابطے کی کارروائی کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان کے جسم سے 65 گولیاں نکالی گئیں تھیں یعنی کے تقریبا جسم چھلنی ہوچکا تھا مگر انہوں نے دشمن کو ایک انچ بھی آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔
Captain Karnal Sher Khan Shaheed Nishan-e-Haider (NH) on his 26th Martyrdom Anniversary
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) July 5, 2025
Captain Karnal Sher Khan Shaheed NH is remembered as the “Lion of Kargil.”
65 Bullets were remove from Captain Kernal Sher Khan’s body!#PakistanArmy #Pakistan #India #ISPR
The 26th… pic.twitter.com/4Ps1pmj9xz
Comments
0 comment