2 hours ago
ایران سے جنگ: اسرائیلی معیشت کا ایک ہفتے میں اربوں ڈالر کا نقصان
کم پابندیوں والی صورتحال میں بھی اسرائیلی معیشت کو 4.3ارب شیکل نقصان فی ہفتہ ہوسکتاہے۔
Webdesk
|
5 Mar 2026
تل ابیب: ایران پر امریکا و اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے اثرات اسرائیلی معیشت پر بھی پڑنے لگے، اربوں ڈالر کا نقصان ہوگیا۔
اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران کیخلاف جنگ میں اسرائیل کی معیشت کو پہنچنے والا نقصان ایک ہفتے میں 9 ارب شیکل (تقریبا 3 ارب ڈالر) سے زیادہ ہو سکتا ہے۔
اسرائیلی وزارت خزانہ کا کہنا ہی کہ کم پابندیوں والی صورتحال میں بھی اسرائیلی معیشت کو 4.3ارب شیکل نقصان فی ہفتہ ہوسکتاہے۔
دوسری جانب جنگ کے باعث اسرائیل میں اسکول بند ہیں، اجتماعات پر پابندی ہے جب کہ افرادی قوت کی سرگرمیاں ممنوع ہیں اور زیادہ تر ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا کہا گیا ہے۔
Comments
0 comment