لاہور: اچھرہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، مقدمہ درج

لاہور: اچھرہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، مقدمہ درج

ایف آئی آر ایس ایچ او اچھرہ محمد بلال کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف درج
لاہور: اچھرہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

2 Mar 2024

لاہور: اچھرہ میں مذہبی توہین کے الزام میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اچھرہ کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا مقدمہ متعدد افراد کے خلاف درج کرلیا ہے اور فرسٹ انفامیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کاٹ دی گئی ہے۔ 

ایف آئی آر ایس ایچ او اچھرہ محمد بلال کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔ 

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقدمہ کے اندراج کے حوالے سے پولیس کے متعدد اجلاس بلائے گئے، ابتدائی طور پر مذہبی پہلو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم بعد میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ 

پولیس کی جانب سے مقدمہ میں 5 نامزد اور متعدد نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرایا ہے اور ملزمان کی شناخت کا عمل سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کیا جارہا ہے۔ 

پولیس کے مطابق ایف آئی آر سیل ہونے کے باعث ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!