لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

خط لانے والے رائیڈر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

ویب ڈیسک

|

3 Apr 2024

اسلام اباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شجاعت علی خان کو خفیہ دھمکی آمیز خط موصول ہوا جو نجی کوریئر کمپنی کا رائڈر رسیو کروانے آیا تھا۔

ججز کے اسٹاف کو نجی کورئیر کمپنی کی نمائندہ کی جانب سے خط ریسو کروایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شک کی بنیاد پر کورئیر کمپنی کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی اپریشن ناصر رضوی بھی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری بھی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی جہاں عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کوریئر کمپنی کے رائیڈر کو تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!