الیکشن کمیشن نے صدر کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے صدر کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

صدر کے انتخاب کیلیے ووٹنگ نو مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی
الیکشن کمیشن نے صدر کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

Webdesk

|

1 Mar 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت کے انتخاب کیلیے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق نئے صدر مملکت کے انتخاب کیلیے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 2 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی پر جانچ پڑتال چار مارچ کو ہوگی جبکہ پانچ مارچ تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، اس کے بعد دن ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدر کے انتخاب کیلیے ووٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!