ملک بھر میں 16 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہونے کا انکشاف

ملک بھر میں 16 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہونے کا انکشاف

فافن نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
ملک بھر میں 16 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہونے کا انکشاف

ویب ڈٰیسک

|

11 Feb 2024

غیر سرکاری تنظیم فافن کی جانب سے جاری ہونے والی الیکشن 2024 سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں 16 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد کیے گئے۔

فافن نے   الیکشن 2024 کے حوالے سے جاری اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک بھر میں پولنگ کے وقت دھاندلی کی شکایات سامنے نہیں آئیں تاہم کہیں سست روی کے حوالےسے اطلاعات ضرور سامنے آئی ہیں۔

فافن کے مطابق ملک بھر میں انتخابی نتائج میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں نے انتخابات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے جبکہ امیدواران نے بھی نتائج تبدیل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں قومی و صوبائی نشستوں پر ڈالے گئے 16 لاکھ کے قریب مسترد کیے گئے اور یہ پاکستانی تاریخ میں ریکارڈ ہے۔

اس کے علاوہ فافن اور سوسل سوسائٹی کی جانب سے ہونے والے مشترکہ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملک بھر میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ تقریبا 48.2 فیصد رہا ہے  جبکہ 6 کروڑ لوگوں نے قومی کی 265 اور صوبائی کی 590 نشستوں پر کھڑے ہونے والے امیدواروں کیلیے حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

رپورٹ میں صوبوں کے اعتبار سے بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ پنجاب میں رہا جہاں 51.7 فیصد لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیے، اسلام آباد میں 54.2 فیصد، 43.9 فیصد سندھ،41.4 فیصد خیبرپختونخوا  اور 35 فیصد بلوچستان میں ووٹرز نکلے۔

فافن نے بتایا کہ 52.2 فیصد مردوں جبکہ 43.2 فیصد خواتین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!