ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 129 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Webdesk

|

22 Sep 2024

 پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 129 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کے درد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دیر اور مالاکنڈ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 21 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!