مرکزی قیادت الیکشن کے نام پر ڈھونگ کرنے جارہی ہے، بانی رہنما پی ٹی آئی

مرکزی قیادت الیکشن کے نام پر ڈھونگ کرنے جارہی ہے، بانی رہنما پی ٹی آئی

بانی رہنما نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا
مرکزی قیادت الیکشن کے نام پر ڈھونگ کرنے جارہی ہے، بانی رہنما پی ٹی آئی

ویب ڈٰیسک

|

30 Nov 2023

 تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی چیئرمین کے الیکشن پر اعتراض اٹھا دیا

نجی ٹٰی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سراسر سلیکشن ہے، الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن میں آزاد مبصرین مقرر کرے،الیکشن کمیشن کے مبصرین کی نگرانی میں شفاف اور آزادانہ الیکشن کرائیں، مرکزی قیادت کا الیکشن صوبائی منتخب قیادت کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کا الیکشن محض ڈھونگ اور ناٹک کے سوا کچھ نہیں، تاریخ میں شاید یہ پہلے الیکشن ہیں جہاں ووٹر لسٹ نہیں ہے۔امیدواروں کو الیکشن کے طریقے کار کا علم تک نہیں، انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر کاغذی کارروائی قبول نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!