نئے انتظامی یونٹ بنٰں گے انہیں کوئی نہیں روک سکتا، وزیر داخلہ

نئے انتظامی یونٹ بنٰں گے انہیں کوئی نہیں روک سکتا، وزیر داخلہ

نئے صوبوں کے قیام کا مقصد بہتر طرز حکمرانی ہے، سب کچھ آئین اور عوام کی منظوری سے ہوگا، سسٹم ری سیٹ کرنا ضروری ہے، محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹ بنٰں گے انہیں کوئی نہیں روک سکتا، وزیر داخلہ

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت، فرد یا نمائندہ جذباتی نہ ہو کیونکہ نئے انتظامی یونٹس بنیں گے اور اس کا مقصد طرز حکمرانی کو بہتر کرنا ہے، میں عہدے پر رہوں یا نہیں مگر نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کا فیصلہ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کے بجائے عوام کی رائے سے ہونا چاہیے۔

لاہور میں قومی پالیسی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 79 سال گزرنے کے باوجود ملک میں عوام کو تعلیم، صحت، صاف پانی اور صفائی جیسی بنیادی سہولیات مطلوبہ انداز میں فراہم نہیں ہوسکیں، اس لیے نظام کا ازسرنو جائزہ لینا ضروری ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نظام کو دوبارہ ترتیب دینے کی بات کو بعض حلقوں نے موجودہ حکومت یا سیاسی نظام کی تبدیلی سے جوڑا، حالانکہ ان کا مقصد کسی حکومت یا جماعت کو تبدیل کرنا نہیں بلکہ نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو قومی مالیاتی کمیشن میں حق ملنا چاہیے، تاہم اسلام آباد کے شہری اس حق سے محروم ہیں۔ ان کے مطابق اسلام آباد کا انتظامی نظام اپنی زمینیں فروخت کرکے چلایا جارہا ہے، اس لیے اگر ملک میں نئے صوبے یا انتظامی یونٹس بنائے جاتے ہیں تو اسلام آباد کو بھی صوبے کا درجہ ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے معاملے میں سیاستدانوں سے زیادہ عوام کی رائے اہم ہے۔ عوام اگر نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے حق میں فیصلہ دیں تو کسی کو اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ہی شہر میں بیٹھ کر کروڑوں کی آبادی کے تمام معاملات مؤثر انداز میں چلانا مشکل ہے۔ ان کے مطابق منتخب میئر مقامی سطح پر عام شہری کے مسائل کو زیادہ بہتر سمجھ سکتا ہے۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اور عوام کی منظوری سے ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں، فیصلہ اسی صورت میں ہوگا جب عوام اس کی حمایت کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!