بلوچ گلوکارہ مائی سبھائی کی موت کی حالیہ خبر جھوٹی ہے
ویب ڈیسک
|
4 Sep 2026
بلوچی لوک گلوکارہ مائی سبھائی کے قتل کی خبر جھوٹی نکلی ہے۔
معروف بلوچی لوک گلوکارہ مائی سبھائی کے ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے قتل کی خبریں غلط ثابت ہوگئیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ مائی سبھائی کا انتقال کئی دہائیاں قبل ہوچکا تھا۔
مائی سبھائی کے قتل کی خبر پہلے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنے لگی، جس کے بعد بعض ٹی وی چینلز اور بڑے خبر رساں اداروں نے بھی اسے نشر کردیا۔
بعد ازاں حقیقت سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ مائی سبھائی کا انتقال کئی برس قبل ہوچکا تھا اور ڈیرہ بگٹی میں ان کے قتل کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
جنوبی ڈیرہ بگٹی کے ڈپٹی کمشنر نے جمعرات کو جاری بیان میں گلوکارہ کے قتل سے متعلق رپورٹس کو غلط اور گمراہ کن قرار دیا۔
حکام کی وضاحت کے بعد مائی سبھائی کے قتل سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کی تردید ہوگئی۔
Comments
0 comment