انٹرمیڈیٹ میں پوزیشن پانے والے کراچی کے طلبا کو وزیراعظم کا الیکٹریکل موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
|
24 Sep 2025
وزیر اعظم شہباز شریف کے الیکٹرک وہیکل اسکیم کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سرکاری کالجز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو الیکٹرک موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین فقیر محمد لاکو نے تصدیق کی ہے کہ الیکٹرک بائیکس بورڈ کو موصول ہوچکی ہیں اور جلد تقسیم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم ہر سال 2030 تک جاری رہے گی۔
اس کے ساتھ ہی انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMA) نے پوزیشن ہولڈرز کے لیے مکمل اسکالرشپس دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں نمایاں طلبہ، ان کے والدین اور تعلیمی ماہرین شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے قومی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ایک لاکھ الیکٹرک موٹر سائیکلیں، 3 ہزار رکشے اور لوڈرز طلبہ اور بے روزگار ٹاپرز میں تقسیم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ ایسی حکمت عملی تیار کی جائے جس سے الیکٹرک گاڑیاں عام افراد کے لیے بھی سستی اور قابلِ رسائی بن سکیں۔
Comments
0 comment