پاکستان نے گریٹر اسرائیل منصوبے پر ردعمل دے دیا

پاکستان نے گریٹر اسرائیل منصوبے پر ردعمل دے دیا

پاکستان نے سختی سے منصوبے کو مسترد کردیا
پاکستان نے گریٹر اسرائیل منصوبے پر ردعمل دے دیا

ویب ڈیسک

|

25 Aug 2025

جدہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 'گریٹر اسرائیل' کا منصوبہ ناقابل قبول ہے اور علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے اس منصوبے کو پاکستان کی جانب سے سختی سے مسترد کرنے کا اعلان کیا۔

جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور انہیں اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ میں انسانی امداد کی فوری رسائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا، جہاں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

انہوں نے ہسپتالوں، سکولوں اور کیمپوں پر اسرائیلی حملوں کو انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عرب ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور جبری بے دخلی اور غیر قانونی قبضے کے خاتمے کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

جدہ پہنچنے پر ان کا استقبال او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر اور جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل نے کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!