پنگولین کو سیلابی ریلے میں پھینکنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

پنگولین کو سیلابی ریلے میں پھینکنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

نوجوان نے پنگولین کو پکڑ کر اسے پانی میں پھینکنے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی
پنگولین کو سیلابی ریلے میں پھینکنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

ویب ڈیسک

|

3 Sep 2025

لاہور: محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے پنگولین کو نالہ ڈیک کے سیلابی ریلے میں پھینکنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

نوجوان نے پنگولین کو پکڑ کر اسے پانی میں پھینکنے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی۔

اس ویڈیو پر محکمہ وائلڈ لائف نے ایکشن لیتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، محکمہ وائلڈ لائف نے ملزم کو نارووال کے قلعہ احمد آباد سے گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ پینگولن ایک انتہائی نایاب نسل ہے جو قومی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت سزا دی جائے گی۔ 

انہوں نے زور دیا کہ تمام قانونی تقاضے فوری طور پر مکمل کیے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت سخت نگرانی اور مؤثر تحفظاتی پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کی قیمتی جنگلی حیات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!