پنجاب کے سرکاری اسکولوں سے سولر پینلز کی چوری ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
|
8 Sep 2025
پنجاب کے سرکاری اسکولوں سے سال 2022 اور 2023 کے دوران سولر پینلز کی چوری کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹٰ کی ایک رپورٹ کے مطابق، صرف ضلع راجن پور میں 50 اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے ہیں۔
پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے اس سنگین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں انہوں نے متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز کو اس معاملے کی فوری تحقیقات کے لیے سخت خط لکھنے کی ہدایت کی۔
تنویر اسلم ملک کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم اپنی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، اور سارا الزام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی پر ڈال رہا ہے۔
کمیٹی نے پولیس کو یہ بھی معلوم کرنے کی ہدایت کی ہے کہ کتنے اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے اور اب تک کتنی ریکوری ہو چکی ہے۔
محکمہ تعلیم نے بتایا کہ چوری کی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے، لیکن آڈٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، ایف آئی آر کے بعد ریکوری کے لیے کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سولر پینلز کی حفاظت میں ناکام رہی ہے۔
Comments
0 comment