ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور اہل خانہ کیلیے بری خبر
حکومت نے پنشن پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کردیں
ویب ڈیسک
|
12 Sep 2024
حکومت نے پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلیے نئی پالیسی متعارف کرادی جس میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اب فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر کردی گئی ہے جبکہ اسپیشل فیملی پنشن کی مدت پچیس سال کر دی گئی ہے۔
نئی تبدیلی کے تحت ریٹائرڈ ملازم کا معذور بچہ تاحیات فیملی پنشن وصول کرے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے پچیس سال سروس لازمی ہو گی جبکہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر ملازم کو جرمانہ دینا ہوگا۔
اس سے قبل وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلیے اقدامات ضروری ہوگئے ہیں، کیونکہ یہ خرچہ بہت بڑا ہے۔
Comments
0 comment