اسکول 9 مارچ تک بند کرنے کا اعلان

اسکول 9 مارچ تک بند کرنے کا اعلان

سیاحوں کو چترال کی طرف سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسکول 9 مارچ تک بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

1 Mar 2024

مہمند: ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے باعث 100 کے قریب اسکول بند کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا تھا کہ سوات، کالام، اشو و دیگر علاقوں میں برف باری کی وجہ سے سرکاری سکول 9 مارچ تک بند رہینگے۔ 

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ شدید بارشوں اور برف باری کے باعث کیا گیا، کیونکہ  برف باری کے وجہ سے شدید سردی اور راستے بند ہونے سے اساتذہ سمیت طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اپر دیر کے مختلف بالائی و میدانی علاقوں میں شدید بارش و برفباری کے باعث دو مارچ کو ڈپٹی کمشنر نے سرکاری و نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل دو مارچ بروز ہفتہ تمام سرکاری و نجی اسکولز و کالجز بند رہیں گے، کیونکہ بالائی علاقوں میں اسکول جانے والے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

واضح رہے کہ برف باری اور نامساعد موسمی حالات کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو چترال کی طرف سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!