اسلام آباد انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے سے انکار

پولیس نے ریلی کو روکنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری کو ایف نائن پارک طلب کرلیا ہے
اسلام آباد انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے سے انکار

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2024

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتے کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں احتجاج کی اجازت کیلیے درخواست دی گئی تھی، جسے ڈپٹی کمشنر نے مسترد کردیا۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے درخواست مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، کسی بھی جماعت کو ریلی یا احتجاج کی اجازت نہیں اور کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں، اسلام آباد پولیس احتجاجی سرگرمی میں شریک افراد کے خلاف کاروائی کرے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!