سامعہ حجاب کیس میں بڑی پیشرفت، حسن زاہد کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنادیا

10 hours ago

سامعہ حجاب کیس میں بڑی پیشرفت، حسن زاہد کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنادیا

ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں کیونکہ اس کیس میں دیگر مشتبہ افراد بھی ملوث ہو سکتے ہیں
سامعہ حجاب کیس میں بڑی پیشرفت، حسن زاہد کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک

|

11 Sep 2025

اسلام آباد کی ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغوا کی کوشش کے کیس میں ملزم حسن زاہد کی درخواست ضمانت کو مسترد کر دیا۔

عدالت کے اس فیصلے کے فوراً بعد، پولیس نے حسن زاہد کو دھمکی دینے اور نقدی چھیننے کے ایک نئے کیس میں گرفتار کر لیا تاہم عدالت نے ملزم کو دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں کیونکہ اس کیس میں دیگر مشتبہ افراد بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔

عدالت میں ملزم حسن زاہد کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ملزم اور مدعیہ کے درمیان ماضی میں منگنی ہو چکی تھی اور اس دعوے کی حمایت میں تصاویر بھی پیش کیں۔

تاہم، سامعہ حجاب نے الزام لگایا کہ حسن زاہد، جس کے ساتھ وہ پہلے تعلق میں تھیں، کئی مہینوں سے انہیں شادی کے لیے زبردستی اور دھمکیوں کے ذریعے ہراساں کر رہا تھا۔

سامعہ حجاب نے اپنے 8 لاکھ 50 ہزار انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ حسن زاہد ان کے گھر کے باہر آیا، ان کا موبائل فون زبردستی چھینا اور انہیں اپنی گاڑی میں دھکیلنے کی کوشش کی۔

تین دن پہلے بھی، حسن زاہد کا اسی کیس میں تین دن کا اضافی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

اس وقت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم سے 45 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں، لیکن اس کی گاڑی، اسلحہ اور ممکنہ ساتھیوں کا سراغ لگانا باقی ہے۔

تفتیشی ٹیم نے مزید تحقیقات کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!